سموگ پر قابو پانے کیلیے عدالت کا ایکشن، مارکیٹس اور ریسٹورنٹس کیلیے نئے اوقات مقرر

image

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئی سموگ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ مارکیٹس رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں۔

عدالتی حکم کے مطابق ریسٹورنٹس پیر سے اتوار تک رات 11 بجے تک بند کرنے کے پابند ہوں گے۔

مزید برآں عدالت نے 7 نومبر کے بعد بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے سڑکوں پر چلنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے کہا کہ سموگ کی شدت کم کرنے کے لیے 2 سے 3 ہفتے تک اتوار کے روز کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی ضروری ہے۔

عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US