پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے بی بی سی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ راولاکوٹ اور پلندری کے سات حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں، جبکہ چار حلقوں میں پولنگ شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں سے تعلق رکھنے والی بعض سیاسی شخصیات اور امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، نیز متعلقہ اداروں سے حاصل کردہ معلومات کا جائزہ لینے کے بعد بعض حلقوں میں انتخابی عمل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں تیسرے مرحلے کے انتخابات: ضلع پونجھ اور پلندری کے سات حلقوں میں ووٹنگ ملتوی