رومانیہ کے سفیر کی گورنر سے ملاقات، تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

image

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونسکیو (Dan Stoenescu) کی ملاقات، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان خصوصاً سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے رومانیہ کی کاروباری برادری کو سندھ میں صنعت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ملاقات کے دوران رومانیہ کے سفیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، ثقافتی اور تکنیکی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

رومانیہ کے سفیر نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا، پاک رومانیہ دوستی کے جذبے کے تحت دونوں ممالک کے پرچم کشائی کی گئی، جبکہ رومانیہ کے سفیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US