کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا جلسہ مؤخر کردیا گیا۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر دائود شاہ کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے عوامی طاقت سے خائف ہو کر شہر کو کنٹینر سٹی میں بدل دیا، شہر بھر میں راستے بند اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جلد کوئٹہ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔