سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.31ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا

image

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.31ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2020 سے لے کر اکتوبر 2025 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طورپر 11.313ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا، اکتوبر کے مہینے میں آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 205ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق آرڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک ملک میں مجموعی طورپر1.591ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 499ملین ڈالر،اسلامی نیاپاکستان سرٹیفیکیٹس میں 997ملین ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج میں 95ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US