بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد، سی پیک منصوبے سے معدنی شعبے میں انقلاب

image

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے معدنی شعبے میں انقلاب برپا ہوگیا،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں انقلاب اور بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں معدنیات کی جدید بنیادوں پرپراسیسنگ کیلئے پاک چین مشترکہ منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے اورسی پیک کے تحت چینی کمپنی گوانگ ڈونگ ہنڈر اور سانجرانی مائننگ کمپنی کے مابین معدنی ترقیاتی منصوبہ کا معاہدہ طے پا گیا۔

معدنیات کی بہتر اور موثر پروسیسنگ سے پیداوار کی مقدار اور معیار دونوں میں اضافہ ہوگا۔سی پیک کے ترقیاتی اہداف کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منصوبہ کی کامیابی دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے معدنی اور صنعتی شعبہ جات کی جانب راغب کرے گی۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے سی پیک منصوبہ بلوچستان اور ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US