ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مصنوعی قلت، پیٹرول پمپ مالکان کا احتجاج

image

ملک بھر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی شدید کمی کے خلاف پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے اور صورتحال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ کی جانب سے چیئرمین اوگرا مسرور خان کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (OMCs) ڈیزل کی فراہمی پر کپنگ/کوٹہ لگا رہی ہیں، جس کے باعث پمپوں پر ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

خط کے مطابق OMCs یا تو ہائی اسپیڈ ڈیزل فراہم نہیں کر رہیں، یا اتنی کم مقدار دے رہی ہیں کہ عوام اور فیول اسٹیشنز کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، آرڈر وصول کیے جانے کے بعد بار بار منسوخ ہو رہے ہیں، ٹینکرز گھنٹوں لائنوں میں پھنسے رہتے ہیں اور ڈیزل نہیں ملتا۔

ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قیمتوں میں متوقع اضافے کے باعث OMCs نے ’’مصنوعی قلت‘‘ پیدا کی ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اوگرا فوراً OMCs کو ہدایت دے کہ وہ کم از کم سیلز کے مطابق ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائیں، ورنہ ایسوسی ایشن کو میڈیا کے ذریعے احتجاج اور پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

خط کی کاپی وزیر پیٹرولیم، سیکریٹری پیٹرولیم، ڈی جی آئل اور سیکریٹری او سی اے سی کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ ملک میں ڈیزل کی قلت کے باعث ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US