وہ اب مجھ سے کچھ نہیں مانگتا کیونکہ.. ڈاکٹر نبیحہ کے بیٹے کا دوسرے شوہر سے کیسا برتاؤ ہے؟

image

“ہاں، بیٹے کا میرے دوسرے شوہر کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے۔ ہم اسے ڈنر پر بھی لے کر گئے، وہ اکثر ہمارے ساتھ باہر جاتا ہے۔ حارث نے حال ہی میں اسے ایک کتاب تحفے میں دی جو وہ مانگ رہا تھا، اور اب وہ مجھ سے زیادہ حارث سے چیزیں مانگتا ہے۔”

ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو اپنی بے باک گفتگو، سوشل میڈیا پر چھائے رہنے والے کلپس اور متنازع مگر مقبول پوڈکاسٹس کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہتی ہیں، ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر اپنے ساتھی حارث کھوکھر کے ساتھ نکاح کے بعد سے ڈاکٹر نبیحہ کا ہر انٹرویو اور ہر بیان کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہو جاتا ہے۔ نکاح کے بعد ان کی نجی زندگی پر بھی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، اور وہ خود بھی ان ویڈیوز کے جواب میں مزید فعال نظر آنے لگی ہیں۔

اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں نیا انٹرویو دیا، جس میں گفتگو کا سب سے زیادہ زیرِ بحث حصہ ان کے بیٹے اور ان کے دوسرے شوہر حارث کھوکھر کے تعلقات پر تھا۔ نبیحہ کے مطابق ان کا بیٹا نہ صرف حارث کے ساتھ جلد گھل مل گیا بلکہ اب اس پر پہلے سے زیادہ اعتماد بھی کرنے لگا ہے۔

انٹرویو کے دوران نبیحہ نے مسکراتے ہوئے وہ جملہ کہا جو اب سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن چکا ہے کہ اب ان کا بیٹا ’’مجھ سے زیادہ حارث سے چیزیں مانگتا ہے۔‘‘

حارث کھوکھر نے بھی اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیا اور اپنے اور نبیحہ کے بیٹے کے رشتے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ، ’’وہ مجھے چھ سال سے جانتا ہے، اسی لیے ہمارے درمیان بہت اچھی سمجھ بوجھ ہے۔ ہمارے گھروں کے درمیان بھی خاندانی تعلقات ہیں۔ اس کی دادی میرے لیے بھی ماں جیسی تھیں، اور میری ماں نبیحہ کو اسی اپنائیت سے دیکھتی ہیں۔‘‘

حارث نے مزید بتایا کہ انہیں بچوں سے خصوصی محبت ہے اور اسی وجہ سے نبیحہ کے بیٹے کے ساتھ ان کا رشتہ شروع سے ہی بہت مضبوط رہا ہے۔ حارث کے مطابق بچے کے کزن بھی ان کے گھر آتے ہیں اور وہ سب مل کر اچھا وقت گزارتے ہیں۔ حارث نے ہنستے ہوئے کہا کہ بچہ اتنا پیارا ہے کہ جب اس کے کزن اس کے گھر آتے ہیں تو وہ اپنے کھلونے خود ان میں بانٹ دیتا ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ اور حارث کا یہ نیا انٹرویو پہلے ہی لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے، اور ان کے بیٹے کے حوالے سے یہ گفتگو لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس جوڑی کی ہر جھلک، ہر بیان اور ہر وائرل لمحہ اس وقت پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کی سب سے زیادہ شیئر ہونے والی کنٹینٹ کی فہرست میں شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US