AIMS اسکول اینڈ کالج میں اسپورٹس گالا 2025 کا شاندار انعقاد

image

اسلام آباد کے AIMS School & College میں اسپورٹس گالا 2025 بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پریزیڈنٹ پاکستان کونسل فار ٹریڈیشن اسپورٹس اینڈ گیمز سید ذیشان علی نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام ادارے کے سی ای او امتیاز علی رضوی نے کیا، تقریب کا آغاز روایتی انداز میں مشعل روشن کرکے کیا گیا، جس کا اعزاز مہمانِ خصوصی سید ذیشان نقوی کو حاصل ہوا۔ اس کے بعد طلبہ نے پٹھو گرم، بنٹے، فٹبال، رسی کشی، دوڑ اور ٹریڈیشن اسپورٹس سمیت مختلف کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ بچوں کی گروپ پریڈ نے تقریب کا ماحول مزید پرجوش بنا دیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ انہیں طلبہ کے ساتھ وقت گزار کر بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا مربوط اور منظم تعلیمی ماحول قابلِ تعریف ہے، جہاں تقریباً ساڑھے چار سو طلبہ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد بھی نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔

سی ای او امتیاز علی رضوی نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد نے طلبہ کے حوصلے بلند کیے اور تقریب کی اہمیت میں اضافہ کیا۔

اختتامی سیشن میں سید ذیشان علی نقوی نے ادارے کی بلڈنگ، کلاس رومز اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، طلبہ سے ملاقات کی اور انتظامات کو سراہا۔ آخر میں مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں میڈلز، شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US