جامعہ کراچی میں ”ڈپلومہ ان فرانزک کرمنالوجی“ کا باضابطہ آغاز

image

جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی نے اپنے علمی و تحقیقی ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک سالہ ڈپلومہ اِن فرانزک کرمنالوجی کا آغاز کر دیا ہے۔

جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یہ ڈپلومہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام سمجھا جا رہا ہے، جو تیزی سے بدلتے ہوئے کریمنل جسٹس سسٹم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔

پروگرام کے نمایاں پہلو

فرانزک کرمنالوجی کرائم سین انویسٹی گیشن، ثبوتوں کے سائنٹیفک تجزیے اور مجرمانہ رویوں کی سائنسی سمجھ بوجھ پر مشتمل ایک ہمہ جہت شعبہ ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے طلبہ کو جدید فرانزک ٹولز، ڈیجیٹل کرائم انویسٹی گیشن، پروفائلنگ، سائبر کرائم، وکٹمالوجی اور کرمنل سسٹمز کی باریکیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

کیریئر کے شاندار مواقع

ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلبہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعدد شعبوں میں خدمات انجام دے سکیں گے، جن میں شامل ہیں۔

• کرائم سین انویسٹی گیشن

• فرانزک اینالیسز

• قانون نافذ کرنے والے ادارے

• سیکیورٹی کنسلٹنگ

• تحقیق و تدریس

• پالیسی ڈیولپمنٹ

• ماہر گواہی (Expert Testimony)

اس کے ساتھ ساتھ فرانزک سائیکولوجی، ڈیجیٹل فرانزکس، سائبر کرائم انویسٹیگیشن، وکٹمالوجی اور کرمنل پروفائلنگ جیسے خصوصی مضامین بھی نصاب کا حصہ ہیں۔

کن افراد کے لیے مفید؟

یہ ڈپلومہ ان پیشہ ور افراد اور طلبہ کے لیے انتہائی موزوں ہے جو۔

• قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرتے ہیں

• کرمنالوجی یا فرانزک سائنس میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں

• قانونی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں

• سیکیورٹی و انٹیلی جنس سے وابستہ ہیں

• تحقیق یا اکیڈمیا میں دلچسپی رکھتے ہیں

اہلیت

• کم از کم 14 سالہ تعلیم

• سیکنڈ ڈویژن یا 50 فیصد نمبرز

فیس

• 60,000 روپے فی سمسٹر

جامعہ کراچی کا یہ اقدام ملک میں فرانزک کرائم انویسٹی گیشن اور جدید تحقیقاتی مہارتوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے لیے نئے پیشہ ورانہ راستے کھولے گا بلکہ ملک کے کرمنل جسٹس سسٹم کو بھی جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US