پیٹرول کی قیمت میں کمی.. 1 لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

image

حکومت نے آئندہ پندرہ دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نئے اعلان کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی تازہ قیمت دو سو تریسٹھ روپے پینتالیس پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے، اور چار روپے انہتر پیسے کی کمی کے بعد اس کی نئی قیمت دو سو اناسی روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے منظور شدہ ان ترمیم شدہ قیمتوں کا نفاذ آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US