آج فی تولہ سونا اور چاندی کی کیا قیمت رہی؟

image

ملک بھر میں آج قیمتی دھاتوں کی تجارت میں ملا جلا رجحان سامنے آیا۔ سونے کی قیمتیں تو جوں کی توں رہیں، لیکن چاندی کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر برقرار رہا، جب کہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے ہی میں فروخت ہوتا رہا۔ قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہونے سے سونے کے خریدار اور فروخت کنندگان دن بھر محتاط نظر آئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مستحکم رہا اور فی اونس قیمت 4165 ڈالر پر ٹکی رہی۔ اس کے برعکس چاندی کے ریٹ میں واضح اضافہ ہوا۔ اندرونِ ملک 160 روپے بڑھ کر فی تولہ چاندی 5642 روپے تک پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام چاندی 138 روپے اضافے کے بعد 4837 روپے میں دستیاب رہی۔

عالمی منڈی میں بھی چاندی نے اوپر کا رخ دکھایا اور قیمت بڑھ کر 53.70 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جس کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں چاندی کے ریٹس میں مزید ردوبدل ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US