ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ دو دن سے سونے کی قیمتوں میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا اور نرخ مسلسل ایک ہی سطح پر موجود ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے میں ہی فروخت ہو رہا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بدستور 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر قائم ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں بھی صورتحال تبدیل نہیں ہوئی اور وہاں فی اونس سونا 4 ہزار 165 ڈالرز پر مستحکم ہے۔