وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ بتا دی، بِڈنگ براہِ راست دکھائی جائے گی

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بڈنگ کا عمل 23 دسمبر کو ہوگا جبکہ اس پورے عمل کو میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے گا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

وزیراعظم ہاؤس میں قومی ایئرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کے نزدیک شفافیت، میرٹ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق نجکاری سب سے بڑی ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی اور قومی رابطے بہتر ہوں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے کہ قومی ایئرلائن کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بڈنگ میں کامیاب ہونے والا سرمایہ کار ایئرلائن کا انتظام سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی ساکھ اور تشخص کی بحالی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US