گاڑی درآمد کرنے والوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔ جانیے کون سی اسکیم بند، کون سی سخت؟

image

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق موجودہ اسکیموں میں بڑی تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے جس کے تحت پرسنل بیگیج اسکیم ختم کرنے جبکہ گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو مزید سخت بنانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

وزارتِ تجارت نے اس سلسلے میں ایک سمری تیار کر کے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ پرسنل بیگیج اسکیم کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ سمری کے مطابق باقی دونوں اسکیموں گفٹ اسکیم اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیم کو سخت ضابطوں کے تحت جاری رکھا جائے تاکہ ان کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق گفٹ اور ٹرانسفر آف ریزیڈنس اسکیموں کی شرائط سخت کرنے کے متعدد تجاویز زیر غور ہیں جبکہ بیگیج اسکیم کو ختم کرنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ نظام میں مختلف اسکیموں کے ذریعے غیر ضروری یا تجارتی بنیادوں پر گاڑیوں کی درآمد کا رجحان بڑھ گیا ہے جسے روکنے کے لیے قواعد سخت کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی جلد اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی جس کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US