رواں مالی سال خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات میں 19.82 فیصد اضافہ

image

خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران 19.82فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر2025 کے دوران خشک پھلوں اور میوہ جات کی قومی درآمدات کا حجم 56.2ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کی مالیت 46.9ملین ڈالر رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں خشک پھلوں اور میوہ جات کی ملکی درآمدات میں 9.3ملین ڈالر یعنی 19.82فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US