این ایف سی اجلاس، وفاق اور صوبوں کے مالیاتی امور اور وسائل کی تقسیم پر غور

image

وزارتِ خزانہ میں 11ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا افتتاحی اجلاس وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت شروع ہو گیا جس میں این ایف سی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر مالیاتی امور، وسائل کی منصفانہ تقسیم، محصولات کے ڈھانچے میں اصلاحات اور مالیاتی استحکام کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی کا مقصد مضبوط وفاق اور خودمختار صوبوں کے درمیان شفاف اور مؤثر وسائل کی تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔

اجلاس کے دوران چاروں صوبوں کے نمائندوں نے اپنے مالیاتی چیلنجز اور ضروریات پر بریفنگ دی جبکہ آئندہ مالیاتی فریم ورک کی تشکیل کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق اور صوبے باہمی تعاون، اعتماد اور جامع پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کریں گے۔

این ایف سی اجلاس آئندہ سیشنز میں محصولات کی تقسیم کے فارمولے، مالیاتی خودمختاری اور پبلک فنانس کے بہتر نظم و نسق سے متعلق مزید اہم فیصلے کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US