باجوڑ میں کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک افغان دہشتگرد مارا گیا

image

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اہم افغان دہشتگرد مارا گیا۔

واقعات کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک افغان دہشتگرد طارق عرف عباس مارا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے تھا، اور وہ باجوڑ میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US