معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کی برسی کل منائی جائے گی

image

معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کی 67 ویں برسی کل 5 دسمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پطرس بخاری کی ادبی، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

پطرس بخاری کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھا لیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے۔ وہ بیک وقت صحافی، ادیب، مصنف، مزاح نگار اور ممتاز شاعر بھی تھے۔ ان کی مشہور تصنیف میں پطرس کے مضامین بے حد مقبول ہیں۔

مرحوم کی برسی کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامز نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US