وزیر دفاع خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا حکومت پر شدید اعتراض

image

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے دہشت گردی کے خلاف دعوؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اونرشپ تو لے رہی ہے مگر دہشت گردی کے خلاف حقیقی لڑائی سیکیورٹی فورسز نے لڑی اور اب بھی وہی لڑ رہی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کون سا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے؟ جنگ تو افواجِ پاکستان، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی ادارے لڑتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ہی ادا نہیں کر سکتی اور پاکستان کی بقاء کی جنگ میں شریک نہیں ہو سکتی تو ایسی جماعت کو اس معاملے پر سیاسی کریڈٹ لینے کا کوئی حق نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کارکردگی کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا ہے، اس لیے صوبائی حکومتیں زمینی حقائق کو تسلیم کریں اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US