فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کی کمی کا اعلان

image

حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول اب 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے 78 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US