پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ سے ایک روز قبل اتار چڑھاؤ کے شدید رجحان کے بعد کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا ہے۔
مارکیٹ میں دورانِ ٹریڈنگ جہاں ایک وقت میں 745 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، وہیں بعد میں 710 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 169,000 پوائنٹس کی حد گر کر دوبارہ بحال ہوئی جبکہ 170,000 پوائنٹس کی حد بحال ہونے کے بعد برقرار نہ رہ سکی۔
بروکرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی اور بجٹ کی آمد کو لے کر سرمایہ کار کچھ محتاط نظر آئے، تاہم بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ کے لیے اچھی خبروں کی اطلاعات پر مارکیٹ میں ریکوری آئی اور بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلویشن، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 276 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 169,703 پوائنٹس پر بند ہوا۔