بین الاقوامی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

image

مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ قیمت 9720 روپے کمی کے بعد 432716 روپے ہوگئی۔

ملک بھر میں 24 کیرٹ 10 گرام سونا 8748 روپے سستا ہوکر 369422 روپے کا ہوگیا۔

22 کیرٹ 10 گرام سونا 7950 روپے سستا ہوکر 338998 روپے کا ہوگیا۔

24 کیرٹ فی تولہ چاندی 40 روپے کمی کے بعد 6889 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 97.200 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4102.800 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 0.400 ڈالر کمی کے بعد 64.100 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US