وفاقی بجٹ کے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں کاروبار کا مثبت رجحان کے ساتھ اختتام ہوا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی 1858 پوائنٹس کی نمایاں تیزی سے ہوا ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج 170 ہزار اور 171 ہزار پوائنٹس کی دو اہم حدیں بحال کرنے میں کامیاب رہی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1955 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 171 ہزار 660 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایران امریکا ڈیل سے متعلق پیش رفت اور وفاقی بجٹ سے مثبت توقعات نے مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کو تقویت دی۔