اقوامِ متحدہ کی درخواست پر افغان عوام کے لیے امدادی قافلہ روانہ کردیا، ترجمان دفتر خارجہ

image

ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں عوام کی بڑھتی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی درخواست پر امدادی قافلہ روانہ کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجا جانے والا امدادی قافلہ مکمل طور پر کلیئر ہے اور سرحد تک پہنچایا جا چکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اب فیصلہ طالبان قیادت پر ہے کہ وہ اس امدادی قافلے کو وصول کرتے ہیں یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے حصے کی تمام ضروری کارروائی مکمل کردی ہے، تاہم اس کے باوجود افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں طلب کی گئی ہیں تاکہ امداد کی محفوظ ترسیل یقینی بنائی جاسکے۔

دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں ہونے والی قرارداد کا مسودہ پاکستان نے نہیں دیکھا، اس لیے اس پر کوئی تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھے گا اور افغان عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US