وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا پر ردِعمل

image

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو برسوں فیض حمید اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹنا پڑے گی۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمرانوں کے لیے خوفِ خدا ان کا شیوہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر مخلوقِ خدا کی خدمت کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ ملک آج جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کی جڑیں ماضی کے غلط فیصلوں میں پوشیدہ ہیں، اور وقت آگیا ہے کہ ریاستی ادارے اور قیادت اپنی ذمہ داری کو پوری دیانتداری کے ساتھ نبھائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک مستقبل میں ایسے بحرانوں سے محفوظ رہ سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US