صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی عدالت کی اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی آئینی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کے تحت وفاقی شرعی عدالت کو باضابطہ طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے عدالت کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس فیصلے کو عدالتی نظام میں انتظامی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔