فیصل واؤڈا کا فیض حمید کیس پر تبصرہ: پاکستان میں احتساب کا نیا دور شروع

image

سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف فیصلہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں ایسے فیصلے نہیں ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 9 مئی سمیت کئی دیگر کیسز کے فیصلے ابھی باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ کہا گیا تھا وہ آج حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے، اور جس نے بھی زیادتی کی وہ سزا پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے نیا سورج طلوع ہو رہا ہے اور احتساب کا تسلسل جاری رہے گا۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ آج انصاف کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور بانی پارٹی کے لیے مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کے واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے افراد نے بھی شواہد فراہم کیے ہیں۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ اب کوئی سیاسی جماعت غنڈہ گردی نہیں کر سکے گی اور پی ٹی آئی اب صرف سوشل میڈیا کی جماعت رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب نفرت اور انتشار کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور سب کے خلاف احتساب کا عمل ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US