اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے اہم رہنماؤں کی ملاقات متوقع، سخت سیکیورٹی انتظامات

image

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف نے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔

فہرست میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا نام بھی شامل کر دیا گیا ہے، جو آج ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں شامل دیگر رہنماؤں میں ارشد ایوب، ریاض خان، عاصم خان، مرزا آفریدی اور اعجاز خان کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل آئے تھے، جب کہ آج ایک مرتبہ پھر اہم مشاورت کے لیے ان کی آمد متوقع ہے، اڈیالہ جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US