حکومت کی پرائیویٹ حج آپریٹرز کو وارننگ، غفلت پر لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان

image

وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی عازم حج کی بروقت روانگی میں ناکامی کی صورت میں متعلقہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور وہ آئندہ حج آپریٹر کے طور پر کام نہیں کر سکے گی۔

وزارت نے نجی آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ حج پیکیج کی 100 فیصد رقم سعودی اکاؤنٹس میں جمع کروائی جائے، جس کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت نے تاکید کی کہ تمام ہدایات کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے تاکہ عازمین حج کی روانگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US