اب امن کے بارے میں نہیں سوچتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی مہم کو انہیں نوبیل امن انعام نہ دیے جانے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ اب وہ امن کے بارے میں نہیں سوچتے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جزیرے کے بارے میں امریکی صدر کے ارادوں سے تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے اور یورپ کے ساتھ تجارتی جنگ کے خطرات پیدا ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گرین لینڈ پر قبضے کے لیے فوج استعمال کریں گے تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ عزم دہرایا کہ اگر معاہدہ نہ ہوسکا تو یورپی ممالک کو ٹیرف کا نشانہ بنایا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ڈنمارک سے گرین لینڈ کا اختیار حاصل کرنے کے لیے دباؤ کے سلسلے کو مزید تیز کر دیا ہے جس کے بعد یورپی یونین بھی جوابی اقدام کے لیے تیاری پر مجبور ہوگیا ہے۔ اس تنازع سے نیٹو کے اتحاد کے لیے شدید خطرات پیدا ہوئے ہیں جو کئی دہائیوں سے مغربی ممالک کی سلامتی کو محفوظ بناتا آیا ہے اور جو پہلے ہی یوکرین کی جنگ کے باعث دبا کا شکار ہے جبکہ صدر ٹرمپ کے اس اعلان نے بھی اس کی پریشانی بڑھائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے اتحادیوں کا جنگوں میں ساتھ تب تک نہیں دیا جائے گا جب وہ دفاعی اخراجات نہیں بڑھاتے۔صدر ٹرمپ کی دھمکی سے یورپ کے صنعتی شعبے کو شدید جھٹکا لگا ہے اور اس کو معاشی منڈیوں میں مسائل کا سامنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US