بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ، بابر اعظم کے بعد شاہین شاہ اور رضوان کی بھی مایوس کن انٹری

image

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی بھی آسٹریلیا میں ہونے والے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں مایوس کن انٹری ہوئی ہے۔

پاکستان کے دونوں سینئر کھلاڑی آج ہونے والے میچ میں آمنے سامنے تھے، شاہین ہیٹ کی طرف سے جبکہ رضوان میل بن رینی گیٹس کی طرف سے کھیلے۔

شاہین کے لیے آج کا میچ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیونکہ 2.4 اوورز کے بعد ایمپائرز نے ان کو بالنگ کرنے سے روک دیا۔ جس وقت ان کو اٹیکس سے باہر کیا گیا وہ 43 رنز دے چکے تھے اور اپنے تیسرے اوور میں انہوں نے تین نو بالیں کی جس میں سے دو نو بالز فل ٹاس تھی جس کو حساب سے خطرناک بالنگ تصور کیا جاتا ہے اور اسی کے تحت ان کو بالنگ سے روک دیا گیا۔

شاہین شاہ کافی مایوس نظر آئے لیکن پھر ایمپائر سے اپنی کیپ لے کر فیلڈنگ پر چلے گئے، ان کا اوور دوسرے بالر نے مکمل کیا۔ ان کی بدقسمتی یہ ثابت ہوئی کہ آج ہی کے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ٹم سائفرٹ نے بہترین بیٹنگ کی اور میلبرن رینگیٹس کی طرف سے 102 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جس میں چھ چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے، شاہین شاہ کے اوورز میں انھوں نے کافی رنز بنائے۔

محمد رضوان جو میلبرن کی ون ڈاؤن بیٹنگ کرنے آئے 10 گیندوں پر صرف چار رنز بنا پائے۔ اتوار کو بابر اعظم بھی سڈنی سکسرز کی طرف سے بیٹنگ میں ناکام رہے۔ تینوں کھلاڑی پہلی دفعہ کھیل رہے ہیں اور ان کو ان کی ٹیموں نے بہت اچھے پیسوں پر لیا ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ تینوں کی بگ بیش میں انٹری کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US