ایران کی فاطمہ شریف نگابی کو پاکستان کی قومی خواتین فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
فاطمہ شریف نے فیفا اور ایشین فٹبال کانفیڈریشن سے کوچنگ کی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے اور خواتین فٹبال کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کہ ایک عہدے دار نے بتایا فاطمہ بہت جلد پاکستان ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی کوچ کو اے ایف سی کے تعاون سے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فیفا نے چند دنوں پہلے ہی پاکستان کی خواتین فٹبالرز کو ورلڈ کپ کے بین الاقوامی کوالیفائنگ ایونٹس میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے اور پی ایف ایف کو کافی عرصے سے خواتین کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش رہی ہے۔