سڈنی فائرنگ واقعہ: ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کرنے کا انکشاف

image

آسٹریلیا کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزم ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا یہ انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے نے فلپائن امیگریشن کے حوالے سے کیا ہے۔ حملے میں ساجد اکرم اور اس کا بیٹا 24 سالہ نوید اکرم ملوث تھے جبکہ نوید اکرم آسٹریلوی شہری کے طور پر فلپائن گئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔ ان کا آخری ٹھکانہ جنوبی صوبہ ڈاواؤ تھا۔ آسٹریلوی پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے وہاں ملٹری ٹریننگ حاصل کی۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور داعش کے نظریات سے متاثر تھے اور یہ دہشت گردی انتہا پسندی اور نفرت انگیز سوچ کا نتیجہ ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس کمشنر کے مطابق حملہ آوروں کی گاڑی سے دیسی ساختہ بم اور شدت پسند تنظیم کے جھنڈے بھی برآمد ہوئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی جس سے 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔ بعد ازاں پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

حملے کے بعد بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی تاہم آسٹریلوی میڈیا اور تحقیقات نے پروپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب کر دی۔ ساجد اکرم کے بیٹے نوید اکرم کے ساتھی نے بتایا کہ ساجد کا تعلق بھارت سے اور والدہ کا تعلق اٹلی سے ہے۔

اس حملے کے بعد آسٹریلیا میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اسلحہ قوانین پر نظرثانی بھی زیر غور ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US