مراکش میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، 37 افراد ہلاک، کئی لاپتا

image

مراکش کے بحر اوقیانوس کے ساحلی صوبے صافی میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 37 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مراکش سات سال کی شدید خشک سالی کے بعد اٹلس کے پہاڑوں پر شدید بارش اور برف باری کا سامنا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں سیلاب نے کئی علاقوں کو متاثر کیا۔

رپورٹس کے مطابق سیلاب کے باعث کم از کم 70 مکانات اور دکانیں بھی زیر آب آ گئی ہیں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کو تین روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث تعلیمی نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ حکام نے عوام سے محتاط رہنے اور ہنگامی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US