پشاور: ویمن کرائسز سینٹر سے قیدی غائب، انکوائری شروع، رپورٹ طلب

image

پشاور میں ویمن کرائسز سینٹر سے خاتون قیدی کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد محکمہ سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا نے فوری طور پر باضابطہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ تین روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، خاتون قیدی مسماۃ (ر) بی بی 29 دسمبر کو سینٹر سے لاپتہ ہوئی تھیں۔ انچارج نے دعویٰ کیا کہ خاتون کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا، لیکن وارڈن نے بتایا کہ شام 5 بجے سے وہ لاپتہ ہیں اور کسی عدالتی رہائی کا تحریری ریکارڈ موجود نہیں۔

انکوائری کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ سرکاری رجسٹرز میں خاتون کی حاضری درج نہیں تھی، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں سینٹر کے مرکزی دروازے کے قریب دیکھا گیا۔ رپورٹ میں واقعے کو عملے کی غفلت، ناقص نگرانی اور ریکارڈ کی عدم دستیابی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔

متضاد بیانات اور ناقص نگرانی کے پیشِ نظر محکمہ نے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جو تین دن میں مکمل جانچ کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US