چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملاقات کی، چیف سیکریٹری سندھ نے جاوید عالم اوڈھو کو آئی جی سندھ کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں پولیس اہلکاروں کی تربیت، سہولیات اور ویلفیئر کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ صوبے میں امن و استحکام کے لیے پولیس کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ حکومت کے جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سندھ میں مؤثر اور عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔