خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جو آج دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا، اس دوران وقفہ سوالات اور توجہ لائو نوٹس پیش کیے جائین گے۔
اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے کے تحت محکمہ مال، ماحولیات و جنگلی حیات، لیبر، جنگلات آبکاری و محاصل سے متعلق سوالات پیش ہوں گے، جبکہ خیبر پختونخوا انڈومنٹ فنڈز برائے کیلاش کمیونٹی بل بھی پیش ہوگا۔