پاکستان کبڈی کے 4 کھلاڑیوں پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران چاروں کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیے جس کے مثبت آنے پر اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت ان پر 4 سال کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو نے ڈوپ ٹیسٹ سے انکار کیا تھا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے جہاں چاروں کھلاڑی پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی میں پیش ہوکر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔