پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ خواجہ نافع اور عبدالصمد کے بارے میں کیا سوچ رہی ہے؟

image

آج سری لنکا دمبولا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ نوجوان بیٹسمین خواجہ نافع اور عبدالصمد کو آزمانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آل راؤنڈر شاداب خان آج میچ کھیلیں گے لیکن ابھی عبدالصمد اور نافع کو کھلانے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کیونکہ پاکستان ٹیم کے پاس اب ورلڈ کپ سے پہلے صرف چھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا باقی ہیں تو خیال یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آزما کے دیکھا جائے۔

عبدالصمد اس سے قبل پاکستان کی طرف سے کھیل چکے ہیں مگر خواجہ نافع پہلی دفعہ قومی ٹیم میں سلیکٹ ہوئے ہیں۔ ان کو وکٹ کیپر بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم میں رکھا گیا ہے اور اگر یہ کھیلے تو عثمان خان کی جگہ کھیلیں گے۔

دوسری طرف تجربہ کار شاداب خان پاکستان کی طرف سے مئی کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ شاداب مئی میں بنگلا دیش کے خلاف آخری دفعہ پاکستان سے کھیلے تھے اس کے بعد ان کو کندھوں کی تکلیف کی وجہ سے سرجری کرانی پڑی اور ان کی کرکٹ میں واپسی حالیہ آسٹریلیا میں بگ بیش ٹورنامنٹ میں ہی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب کو ہیڈ کوچ مائک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا ٹیم کا ایک اہم ستون مانتے ہے۔ پاکستان سری لنکا سے دمبولا میں مزید دو میچز 9 اور 11 جنوری کو کھیلے گا اور اس کے بعد پھر مہینے کے آخر میں گھر پر آسٹریلیا سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد ٹیم ورلڈ کپ کے میچز کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی۔

سری لنکا کی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، محمد نواز، نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر، سلمان علی مرزا، عثمان خان، عثمان طارق، ابرار احمد، خواجہ نافع، عبدالصمد اور ایوب شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US