ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے مدد مانگ لی

image

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مدد مانگ لی ہے کہ وہ آئی سی سی میں ان کا ساتھ دے کیونکہ وہ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت جا کے نہیں کھیلنا چاہتے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیش نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی آئی سی سی پر زور دیں کہ بنگلا دیش نے جو آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے میچز سری لنکا میں کرائے جائیں اس کو دیکھیں۔

بدھ کو خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ اگر وہ بھارت میں نہیں کھیلنا چاہتے تو اپنے میچز کے پوائنٹس چھوڑ دیں۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ جس طریقے سے ان کے کھلاڑی مستفیض الرحمان کو سیاسی بنیادوں پر انڈین پریمیئر لیگ سے نکالا گیا ان کو تشویش ہے کہ بنگلا دیش ٹیم کو بھارت میں کھیلتے ہوئے ہندو انتہا پسند تنظیموں سے خطرہ نہ ہو، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ آئی سی سی ان کے میچز سری لنکا میں کرا دیں۔

پاکستان ورلڈ کپ کے اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیل رہا ہے کیونکہ جب پچھلے سال چیمپینز ٹرافی کے لیے بھارت کی ٹیم نے پاکستانی سے انکار کیا تھا تو محسن نقوی نے آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو یہ باور کرا دیا تھا کہ جب تک بھارت کی ٹیم کسی بھی آئی سی سی یا ایشن کرکٹ کونسل کے ایونٹ میں پاکستان آ کر نہیں کھیلے گی تو پاکستان بھی بھارت میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا، اس لیے آئی سی سی نے پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں رکھے ہوئے ہیں۔

بنگلا دیش اور بھارتی حکومتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بھارت نے پچھلے سال بنگلا دیش جانے سے انکار کردیا تھا اور وہ سیریز اب اس سال ستمبر میں ہونی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US