قومی کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

image

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی معروف کھلاڑی اور آل راؤنڈر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

عمائمہ سہیل کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جنہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

عمائمہ سہیل کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

شادی کے موقع پر کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US