صدر آصف علی زرداری کی بھانجی عائشہ تالپور آج رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی

image

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی عائشہ تالپور آج بروز جمعہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔ عائشہ تالپور کی شادی کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید شبیہ علی کے ساتھ ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس اہم سیاسی خاندان کی شادی کا چرچا ہے اور دولہا سے متعلق عوامی دلچسپی بھی خاصی بڑھ گئی ہے۔ سید شبیہ علی کا تعلق کراچی سے ہے، ان کی والدہ فریال تالپور کی قریبی دوستوں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اور گریجویشن کراچی سے مکمل کی جبکہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے حاصل کی۔

سید شبیہ علی نے کچھ عرصہ سندھ بورڈ آف ریونیو میں خدمات انجام دیں، بعد ازاں ملازمت چھوڑ کر کاروبار کا آغاز کیا۔ وہ کراچی میں ایک معروف ریسٹورنٹ چلاتے ہیں اور ان کا کاروبار دبئی اور متحدہ عرب امارات تک پھیلا ہوا ہے۔ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ 2 جنوری کو زرداری ہاؤس کراچی میں محفلِ میلاد سے ہوا جبکہ تقریبات بدھ 14 جنوری کو آبائی علاقے شہید بے نظیر آباد میں ہونے والے ظہرانے تک جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US