بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اتوار کے دن کھیلے گئے میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے۔
ہوا یوں کہ نوکھالی ایکسپریس کی طرف سے افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی اور ان کے 19 سال کی بیٹے حسن عیسٰی خیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے خلاف کھیلا ۔ اور نہ صرف ساتھ کھیلا بلکہ ایک وقت میں ساتھ بیٹنگ بھی کی اور 50 رنز کی پارٹنرشپ بھی جڑ دی۔
نوکھالی ایکسپریس کی طرف سے کھیل کر41 سالہ محمد نبی نے 17 رنز کیے تاہم ان کے بیٹے نے 90 رنز کر کے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔
ویسے تو کرکٹ میں کوئی 18 مثالیں ہیں جہاں باپ اور بیٹا ایک ہی ٹیم سے الگ الگ وقت میں کھیلے ہوں جیسے کہ پاکستان کے سابق کپتان ماجد خان اور ان کی صاحبزادے بازید خان یا پھر نظر محمد اور مدثر نظر کی مثالیں ہیں۔
مگر دنیائے کرکٹ میں صرف ایک دفعہ ایسا ہوا ہے کہ باپ اور بیٹے ایک میچ میں ایک ہی ٹیم کی طرف سے ساتھ کھیلے ہوں اور یہ واقعہ نومبر 2025 میں ہوا جب سہیل ستار اور یحییٰ سہیل تیمور کی ٹیم کی طرف سے ایک کوالیفائنگ میچ کھیلے۔