انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اگلے مہینے سے ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں بنگلادیش کے میچز جنوبی بھارت میں کرانے کے پیشکش کردی ہے۔
بنگلادیش جن کے میچز ورلڈ کپ میں کلکتہ اور ممبئی میں رکھے گئے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے میچز بھارت سے ہٹا کر سری لنکا میں کیے جائیں کیونکہ وہ اپنی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اس وقت بھارت میں کھیلنے کے لیے نہیں بھیجنا چاہتے لیکن آئی سی سی نے اب تک بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے ورلڈ کپ میچز پاکستان میں کرانے کی پیشکش کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز چنائے اور Thiruvananthapuram میں کرانے کی پیشکش کی ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ عموماً سمجھا یہی جاتا ہے کہ جنوبی بھارت میں خاص کر کے تامل ناڈو اور کریلا اسٹیٹس میں انتہا پسندی کا سلسلہ موجود نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو کہا ہے کہ وہ دونوں ریاستی انتظامیہ سے تصدیق کرلیں کہ وہ بنگلا دیش کے میچز کرا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ چنائے پہلے ہی ورلڈ کپ کے تقریباً 8 میچز کرا رہا ہے۔
آئی سی سی کو امید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو جنوبی بھارت میں کھیلنے کے لیے قائل کرنا اتنا مشکل نہیں ہوگا۔
مزے کی بات یہ ہے کہ اس وقت بھارت اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز میں بنگلا دیش کے ایمپائر شرف الدولہ سیکت جو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل ہے اس وقت بھارت میں سیریز میں ایمپائرنگ کر رہے ہیں۔