منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیمیں تشکیل

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاؤں پر عملدرآمد میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سزاؤں پر عملدرآمد کی پیش رفت یقینی بنانے کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ ٹیمیں عدالتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات میں دی جانے والی سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کریں گی اور اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ فوکل پرسن کے طور پر کیسز کی نگرانی اور پیش رفت کا جائزہ لیں گی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیموں کا مقصد سزاؤں پر عملدرآمد کے عمل کو مؤثر، شفاف اور بروقت بنانا ہے۔

دونوں ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی سربراہی میں کام کریں گی جبکہ ان میں انسپکٹر لیول کے افسران شامل ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US