نوشہرہ میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے انتظامیہ متحرک

image

ضلع نوشہرہ میں افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنانے کیلیے ضلعی انتظامیہ پھر متحرک ہوگئی ہے۔

تین افغان کیمپوں میں اب تک ترکمان کیمپ خالی کروالیا گیا، جبکہ اکوڑہ اور خیر آباد افغان کیمپوں میں مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر اعجاز اختر نے بتایا کہ گزشتہ روز اکوڑہ کیمپ سے چار ہزار سے زائد افغان خاندان روانہ ہوگئے، آپریشن ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افغان کمشنریٹ اور پولیس انتظامیہ کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنانے کیلیے ہونے والے اس آپریشن سے ایک دن پہلے مساجد میں اعلانات بھی کرائے گئے، اس دوران غیر قانونی اور خالی مکانات کو بھاری مشینری کے ذریعے سے مسمار بھی کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کیمپوں میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کررہی ہے، رضاکارانہ واپسی کے عمل کے دوران مہاجرین کو سہولیات اور ٹرانسپورٹ بھی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US