محمد علی ملک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

image

وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو پانچ سال کے لیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک میں طویل عرصے سے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ 2025 میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

محمد علی ملک کو مانیٹری منیجمنٹ، ٹریژری، ڈومیسٹک اور فنانشل مارکیٹس کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔نئی تقرری کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرز کی تینوں آسامیوں پر تعیناتیاں مکمل ہوگئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US