مردان اور ہری پور میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع مردان کے ولی انٹرچینج کے قریب موٹر کار حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں گر کر درخت سے ٹکرا گئی، جس سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی خاتون کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا، جبکہ زخمی شخص کو لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 20 سالہ دختر فضل ودود ساکن لوند خوڑ سے ہوئی۔
دوسری جانب ضلع ہری پور کے سراۓ صالح میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد سریا اٹھا کر جا رہا تھا کہ بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گیا۔ جاں بحق شخص کی نعش ٹراما سنٹر منتقل کردی گئی۔