عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں چھٹے روز بھی اضافہ ہوا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4373 ڈالر پر پہنچ گیا۔
62 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 6965 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟